09 May 2016 - 22:50
News ID: 422253
فونت
بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان:
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے ایک بیان میں ایران کی دفاعی توانائی کو خطے کی سلامتی کا ضامن قرار دیا ۔
جنرل حسین دہقان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے آج اپنے ایک بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی اور سعودی خطے میں کشیدگی اور بحران کھڑا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہا : ایرانو فوبیا پھیلانا، امریکا اور سعودی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس خطے میں ان کے ہر اقدام اور کارروائی کا تعلق اسی ایجنڈے سے ہے ۔


انہوں نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی فوجی حکمت عملی دفاعی ہے ، ہم نے کبھی بھی کہیں بھی حملہ کرنے کی نیت نہیں رکھی ہے اور دفاعی توانائی میں اضافہ ملک کی حفاظت کے لئے ہے کہا: ایران کی دفاعی قوت خطے میں استحکام کی عامل ہے، ایران کی دفاعی توانائی اس خطے کی ترقی و پیشرفت اور سلامتی کے تحفظ کی ضامن ہے۔


ایرانی وزیر دفاع نے یہ کہتے ہوئے کہ جو قوتیں اس خطے میں باہر سے یہاں آئی ہیں وہ اپنی فوج کی موجودگی کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ہر خبر اور مسئلے کو اپنے لئے خطرہ قرار دیتی ہیں کہا: ایران نے کبھی بھی کسی ملک پر لالچ کی نظر نہیں رکھی ہے اور اس خطے کے امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے اور اس کی قیمت چکا رہا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: جو لوگ ایران کی فوجی توانائی پر اعتراض کرتے ہیں وہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ فوجی مشقوں اور سعودی عرب کی دور مار میزائلوں کی خریداری کو نظر انداز کرتے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬