15 May 2016 - 14:19
News ID: 422272
فونت
فلسطین کی حمایت میں؛
ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی حمایت میں «اقصی سے ہم صدا» کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوگا ۔
اقصی سے ہم صدا عالمی کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی حمایت میں «اقصی سے ہم صدا» کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں فلسطین کے حامی تیس ملکوں کی غیر سرکاری تنظیموں کی یونین کے اراکین کی شرکت کریں گے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اس عالمی کانفرنس کی تشکیل کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنا ہے نیز اس دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر فلسطین کے مسائل اور مسجدالاقصی کے بارے میں ایک قرارداد بھی پاس کی جائے گی ۔


تہران کانفرنس میں شہر واشنگٹن کے امام جمعہ محمد العاصی، حزب اللہ لبنان کی خواتین کے امور کی سربراہ محترمہ عفاف حکیم اور امریکہ و برطانیہ کے متعدد صیہونی مخالف یہودی بھی شرکت کر رہے ہیں ۔


اس کانفرنس میں لبنان، شام، ترکی، پاکستان، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، فلسطین اور متعدد دیگر ملکوں کے مہمان شرکت کر رہے ہیں۔


فلسطین کی حامی غیر سرکاری تنظیموں کی بین الاقوامی یونین دو ہزار ایک میں تہران میں قائم ہوئی تھی جس میں اب تک پینتیس غیر سرکاری تنظیمیں رکنیت حاصل کر چکی ہیں۔


فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس کے سکریٹری سید عبداللہ حسینی کے مطابق، اس طرح کی کانفرنس کا ہر دو سال میں ایک بار دنیا کے کسی ایک ملک میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬