رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے امام بارگاہ شاہ خراسان نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک امریکا مردہ باد ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کر کے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے بیزاری و نفرت کا اظہار کیا نیز امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔
جماعت اسلامی کے راہنما محمد حسین محنتی، قرة العین عابدی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علی اوسط ، آئی ایس او کراچی کے رکن ذیلی نظارت مولانا منور نقوی اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے خطاب کیا ۔
قرة العین عابدی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 16 مئی وہ دن ہے کہ جب کرہ عرض پر انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیا اور استکباری طاقتوں نے اسرائیل کے ناپاک وجود کو انبیاء کی مقدس سرزمین فلسطین پر بسنے والے مسلمانوں اور عیسائیوں پر مسلط کردیا ۔
مولانا منور نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ خصوصاً اہل تشیع مسلمانوں کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے کہا: دن دھاڑے پروفیشنلز کو قتل کر دیا گیا، پاراچنار میں فائرنگ کرکے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا گیا، لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔
جماعت اسلامی کے راہنما محمد حسین محنتی نے بھی شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو پیدا کریں اور شیطان بزرگ و دشمن اسلام امریکا، اسرائیل اور اسکے حواریوں سے اظہار برأت کریں، اسرائیل کو وجود میں لانا ہی امریکا اور برطانیہ کا امت مسلمہ پر سب سے بڑا ظلم ہے، اس لئے پوری امت کو چاہیے کہ امریکا، برطانیہ و اسرائیل کے خلاف اپنی اپنی صدائے احتجاج کو بلند کیا جائے ۔
آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے قائد شہید حجت الاسلام والمسلمین شھید سید عارف حسین حسینی نے امام خمینی کے حکم کے مطابق 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا منانے اور شیطان بزرگ امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کا حکم دیا کہا: یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان میں فرزندان توحید اس بھیانک ظلم اور تاریخی المیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اور ہر باشعور انسان مردہ باد امریکا کا نعرہ بلند کر رہا ہے، خواہ وہ سرزمین لبنان ہو یا سرزمین یمن و بحرین ہر انسان امریکا مردہ باد کا نعرہ بلند کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: آج ہر انسان یہ جانتا ہے کہ دنیا میں ہونے والے تمام ظلم و ستم کے پس پردہ امریکا ہے، جبکہ یمن، بحرین، افغانستان، پاکستان میں ہونے والے مظالم پر عرب لیگ کی خاموشی مجرمانہ اور کئی سولات کو جنم دیتی ہے ۔