23 May 2016 - 16:11
News ID: 422294
فونت
وهابی مفتی:
سعودیہ عربیہ کے وهابی مفتی نے اپنے فتوے میں ماہ مبارک رمضان کے لئے "رمضان کریم" کی عبارت استعمال کئے جانے کی ممانعت کی ۔
وهابی مفتی صالح بن فوزان الفوزان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے بزرگ وهابی مفتی صالح بن فوزان الفوزان نے "رمضان کریم" کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہ " کریم" خداوند متعال کے اسماء میں سے ہے تو کیا رمضان کو "رمضان کریم" کہنا جائز ہے کہا: "رمضان کریم" کے استعمال کے سلسلے میں کوئی دلیل موجود نہیں ہے لھذا اس کا استعمال جائز نہیں ہے ۔
 

اس مفتی نے بیان کیا: ماہ مبارک رمضان کے لئے "رمضان کریم" کی عبارت کا استعمال بدعت ہے اور اس کا استعمال جائز نہیں ہے ۔
 

اس وھابی مولوی نے مزید کہا: ماہ مبارک رمضان کے سلسلے میں "رمضان مبارک، رمضان شریف و رمضان عظیم" کی عبارت رمضان کے اوصاف میں سے ہے کہ جو احادیث میں وارد ہوئی ہیں اور اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
 

قابل ذکر ہے کہ شیعہ و سنی احادیث میں "رمضان" خداوند تبارک و تعالی کی اسامی میں سے اور "رمضان کریم" و دیگر اسامی جیسے "رمضان مبارک، رمضان شریف و رمضان عظیم" کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے کیوں یہ سب کے سب خداوند متعال کی عظمت بزرگی کی نشانیاں ہے کہ اس نے ماہ کو اپنی جانب منسوب کیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬