28 May 2016 - 10:57
News ID: 422315
فونت
رہبر انقلاب نے شہید بدر الدین کے اہل خانہ سے ملاقات میں؛
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حزب اللہ لبنان کی فوجی شاخ کے کمانڈر شہید سید مصطفی بدرالدین کے اہل خانہ سے میں ملاقات میں انہیں فولادی عزم و ارادے کا مالک بتایا ۔
رہبر انقلاب کی شہید بدر الدین کے اہل خانہ سے ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ روز حزب اللہ لبنان کی فوجی شاخ کے کمانڈر شہید سید مصطفی بدرالدین کے اہل خانہ سے میں ملاقات میں ان کی بلندی درجات کی ۔
 

آپ نے شہید بدر الدین کی شجاعت و دلاوری کو سراہتے ہوئے فرمایا : میں نے اس شہید کی مستحکم اور آہنی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے اور میں اللہ تعالی سے اس کی بلندی درجات اور اس شہید کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کرتا ہوں ۔
 

رہبر انقلاب نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان، حزب اللہ اور استقامت کے مجاہدین کی برکت سے ایک مثالی سرزمین میں تبدیل ہوچکا ہے اور شاید ہی کوئی ایسی جگہ نظر آئے جہاں اس قدر زیادہ مومن اور مخلص افراد موجود ہوں کہا: لبنان، جغرافیائی اعتبار سے ایک چھوٹا ملک ہے لیکن اس کے باوجود معنوی اعتبار سے پورے خطے پر اس کے اثرات ہیں اور یہ سب استقامت کے شہیدوں کے خون کی بدولت ہے ۔
 

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی انگوٹھی شہید بدرالدین کے بیٹے علی بدرالدین کو عطا کی ۔
 

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کی فوجی شاخ کے کمانڈر سید مصطفی بدرالدین تیرہ مئی کو شام کے دارالحکومت دمشق کے فوجی ایئرپورٹ کے قریب تکفیریوں کے توپخانے کے حملے میں شہید ہوئے تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬