05 June 2016 - 22:25
News ID: 422352
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے کوٹلی امام حسین (ع) ڈی آئی خان میں عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حکومت تمام تر وسائل اور قاتلوں کے سلسلے میں مکمل آگاہی رکھنے کے باوجود اپنی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرے گی تو اپنے ذرائع کو بروئے کار لائیں گے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) ڈی آئی خان پاکستان میں عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک بھر میں قانون کی حکمرانی کہیں بھی دکھائی نہیں دیتی، پاکستان کو اس کے آئین جوڑے ہوئے ہے کہا: قانون کی حکمرانی ہی استحکام و امن کی ضامن ہے ۔
 

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خیبر پختونخوا میں ایک عرصے سے تسلسل کے ساتھ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں، دہشت گردوں، سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے، مگر قاتلوں کو سزا کی جانب لے جانے کا عمل سرے سے شروع ہی نہیں ہوا تاکید کی: امن و امان کی صورتحال اور انتظامیہ، پولیس و حکومت کے رویہ پر ہماری گہری نظر ہے، حکومت کے تمام تر وسائل و نظام کے باوجود شہداء کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے، اگر حکومت شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرسکتی تو تسلیم کرے، ہمارے پاس دیگر ذرائع بھی موجود ہیں۔ گرچہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، تاہم جو لوگ ان ذرائع کو درست سمجھتے ہیں وہ اس پر عمل کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬