06 June 2016 - 23:55
News ID: 422357
فونت
عراق:
عراقی سیکورٹی فورسز نے شمالی فلوجہ میں ایک اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے جس میں چار سو عراقی فوجیوں کی لاشیں دفن تھیں ۔
شمالی فلوجہ میں اجتماعی قبر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے گذشتہ روز شمالی فلوجہ میں واقع حی الشہدا کے علاقے میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی جس میں چار سو عراقی فوجیوں کی لاشیں دفن کی گئی تھیں ۔

 

عراقی خبری ذرائع نے اس بات کی خبر دیتے ہوئے کہ متعدد گھروں کے اندر بھی اجتماعی قبریں موجود ہیں بتایا : ان قبروں سے ملنے والی بعض لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے جاتے ہیں جبکہ بعض افراد کو کار بم دھماکوں میں قتل کیا گیا ہے ۔
 

قابل ذکر ہے کہ فلوجہ کو آزاد کرانے سے متعلق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم کے بعد اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اس شہر کی آزادی کے لئے خصوصی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
 

اس سلسلے میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے ہفتے کے دن اہم علاقے الصقلاویہ کو آزاد کرانے اور دہشت گرد گروہ داعش کو شدید جانی نقصان پہنچانے کی خبر دی تھی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬