رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مرکزی دفتر میں ہونے والے یوم القدس کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر یوم القدس کے موقع پہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلیاں نکالی جائیں گی کہا: فلسطین کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور ٹاؤنز میں جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیا جائےگا کہا: فلسطین کے سلسلے میں اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلاتفریق یہودیوں سے قبلہ اول کو آزاد اور مظلوم فلسطینی بھائیوں پر مظالم رکوانے کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں ۔
حجت الاسلام واحدی نے یوم القدس کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اجلاس میں تیاریوں کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ملک کے تمام صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور تحصیل و یونٹ سطح کے تمام عہدیداران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ مرکزی یوم القدس کمیٹی تمام صوبوں اور اضلاع میں قدس کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی کہا: ملک بھر میں شہر شہر، نگر نگر پرامن یوم القدس ریلیوں میں عوامی شرکت کو مثالی اور کامیاب بنانے کے لئے تمام سطح پر رابطوں کا سلسلہ بڑھائے گی ۔
حجت الاسلام واحدی آخر میں حکومتی ذمہ داران اور پولیس انتظامیہ سے بھی توقع کا اظہار کیا : وہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ریلیوں کو سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی معاملات میں قدس کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی تعاون کریں گے ۔