09 June 2016 - 23:09
News ID: 422368
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین مفتی عبد القوی نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک میں تناو اور آپسی کچھاو مسلمانوں کے حق میں نہیں کہا: ایران و سعودیہ کے تعلقات میں کشیدگی امریکی سازش کا نتیجہ ہے ۔
مفتی عبد القوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین مفتی عبد القوی نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک میں تناو اور آپسی کچھاو مسلمانوں کے حق میں نہیں کہا: ایران و سعودیہ کے تعلقات میں کشیدگی امریکی سازش کا نتیجہ ہے  ۔
 

پی ٹی آئی علماء ونگ کے مرکزی رہنما نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشیدگی کو اسلام کے حق میں نہیں ہے کہا: امت مسلمہ کے اَسّی فیصد مسائل کی وجہ امریکہ ہے، ہمیں امریکہ کی خوشامد کی بجائے اُس کے سامنے جرات اور طاقت کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔
 

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ جب تک ہم یہودیوں اور امریکیوں زیر اثر و تسلط رہیں گے ہم آپس میں لڑتے رہیں گے کہا: میں عالم اسلام کے ان دو بڑے ممالک ایران اور سعودیہ سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ امریکی پالیسیوں کی بجائے اسلام کو اپنایا جائے ۔
 

رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نے مزید کہا: رہی بات حج کی تو سعودی عرب کو کسی ایسے اقدام کی اجازت نہیں کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہریوں پر بیت اللہ کے دروازے بند کرے۔ اُمید کرتا ہوں کہ ایسا وقت نہ آئے کہ بیت اللہ شریف کے دروازے کسی ملک کے شہریوں پر بند کئے جائیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬