سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے سرفراز نعیمی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل پاکستان میں دہشتگردوں کو پروموٹ اور سپورٹ کر رہے ہیں کہا: داعش اور القاعدہ عالم کفر نہیں عالم اسلام کیلئے خطرہ ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سرفراز نعیمی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کو پاکستان میں دہشتگردوں کو پروموٹر اور سپورٹر بتایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شام میں سیدہ زینب کے مزار کے قریب دھماکے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں کہا: شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی زندگی بھر دہشتگردی کیخلاف توانا آواز بلند کرتے رہے تھے ہم ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا ادھورا مشن مکمل کر کے ہی دم لیں گے کہا: پانامہ لیکس کی تحقیقات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اس لئے عید کے بعد قوم کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیں گے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے