15 June 2016 - 19:15
News ID: 422389
فونت
روزه‌ داری کے احکام (۵)؛
مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ روزے کے نقصان دہ ہونے کا ميعارعقلاء ہيں کہا : اس سے مراد يہ ہے کہ اس کے مانند تمام انسانوں کے لئے روزے کے نقصان دہ ہونے کا احتمال دیا جائے ۔
احکام روزہ

 

مرکز ترويج احکام کے رکن حجت ‌الاسلام حسين وحيد پور نے رسا نيوزايجنسی کے رپورٹر سے گفتگو ميں ايک شھری بس ڈرائيور کو درپیش حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ روزے کی صورت ميں کمزوری اور بھوک و پیاس کا شکار ہوسکتا ہے نتیجہ میں مسافرين کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کہا : يہ ڈارئيور ظھر سے پہلے شھر سے باہر جاکر کچھ کھا کر لوٹ آئے کہ اگر وطن ميں ہی رہا تو اس پر روزہ رکھنا واجب ہوگا ۔

 

انہوں نے مزيد کہا : با تجربہ اور آگاہ انسان جو اپنا کام بند کرنے کی صورت ميں زندگی ميں مشکلات سے روبرو ہوسکتے ہيں روزہ رکھيں گے، مگر جب کمزوری کا احساس کريں تو کچھ کھا کر اپنی کمزوری دور کرليں اور پھر روزہ دار کی طرح ہوجائيں ۔

 

مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس حالت ميں اس انسان کی گردن پر روزہ کی قضاء ہے کفارہ نہيں ياد دہانی کي : بڑی گاڑيوں کے ڈرائيور جنہيں روزہ کی بناء پر کمزوری کی احساس ہو، اگاہ رہيں کہ ضرورت سے زيادہ کھانا اور پينا، جان بوجھ کر کھانا اور پينا محسوب ہوگا اور پھر قضاء و کفارہ دونوں بھرنا ہوگا ۔

 

انہوں نے مزيد يہ بيان کرتے ہوئے کہ روزہ کے نقصان دہ ہونے کا ميعار عقلاء ہيں، ڈاکٹر يا با تجربہ مريض خود اس نقصان کی تشخيص دے سکتا ہے کہا : اگر عاقل انسان کی تشخيص ہو کہ روزہ رکھنا اس کے لئے نقصان دہ ہے تو روزہ نہ رکھے ۔

 

حجت ‌الاسلام وحيد پور نے کہا : اگر بيمار روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو يا ڈاکٹر کسی کو ماہ مبارک رمضان ميں روزہ رکھنے سے منع کرے تو ڈاکٹر کی بات ماننا ضروری نہيں مگر يہ مشورہ نقصان کے خوف کی بنياد بن سکتا ہے اور انسان اسی خوف کی بناء پر چاہے تو روزہ نہ رکھے ۔  

 

انہوں نے مزيد بيان کيا : نقصانات میں عقلاء کی تشخيص سے مراد يہ ہے کہ اس بيمار کی جگہ پر کوئی بھی دوسرا مریض ہو اس کے لئے بھی روزہ کے نقصان دہ ہونے کا احتمال ديا جائے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬