سعودی حکومت کے کارندوں نے اس ملک کے مشرقی علاقے قطیف میں احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے اس علاقے کے ایک شیہع عالم دین کو گرفتار کر کے حولات کے پیچھے ڈال دیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے علاقے الشرقیہ کی عوام نے بتایا کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ممتاز شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ جعفر آل صویلح کو القطیف میں واقع الخویلدیہ سٹی سے گرفتار کرلیا ہے ۔
القطیف کی مذہبی شخصیات کے مطابق اس ممتاز عالم دین کو آزادی بیان کے دفاع میں قلم اٹھانے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آل سعود حکومت نے رمضان المبارک شروع ہونے کے بعد علمائے کرام کو گرفتار کر کے الشرقیہ علاقے پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے ۔
الشرقیہ علاقے کے عوام سنہ دو ہزار گیارہ سے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں ۔
سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز وقتا فوقتا الشرقیہ علاقے پر حملہ کر کے سعودی شہریوں کو گرفتار کرتی رہتی ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے