رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے ارنا کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے آل خلیفہ کی جانب سے بحرین کے شیعہ رہنما ایت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ ہونے والے جارحانہ برتاو کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے بحرین کی بحرانی صورت حال کا ذمہ دار سعودی عرب ہے جس کا ہاتھ آل خلیفہ کی آستین سے باہر نکلا ہوا ہے کہا: بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم میں آل سعود حکام برابر کے شریک ہیں ۔
حجت الاسلام شھیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ بحرین کا آل خلیفہ فرمانروا، خود بحرینی شہری نہیں ہے اور اسے بحرین پر قبضہ اور اس ملک میں ناجائز حکومت تشکیل دینے کے لئے منامہ پہنچایا گیا ہے کہا: بیرونی آلہ کار بحرینی حکمرانوں کو اس ملک کے حقیقی شہری آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی سازشوں میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت ہی مکمل طور پر ملوث ہے ۔
واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی استقامت اور انقلابی تحریک جاری ہے۔