رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض نے عراقی طلاب علوم دینیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں عمل صالح اور تقوی الھی کی نصیحت کی اور کہا: طالب علم کا گناہ کرنا امام زمانہ سے خیانت ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عراقی حوزات کے طلاب، علم دین کے حصول میں اپنی پوری توانائی صرف کردیں کہا: درس و تعلیم واجبات میں سے ہے اور تمام واجب چیزیں جیسے نماز ، ضروریات زندگی جیسے کھانے ، پینے اور سونے پر مقدم ہے ۔
آیت الله شیخ فیاض نے مزید کہا: طلاب اپنے اوقات مباحثہ اور مطالعہ میں صرف کریں تاکہ انہیں شوق معنوی حاصل ہو کیوں کہ معنویت تک پہونچ کر درس اور حصول علم کی کوشش انہیں بے حال نہیں کرے گی اور تحصیل علم کو ھرگز ترک نہیں کریں گے ۔
اس مرجع تقلید نے یہ کہتے ہوئے کہ یوں تو جھوٹ خود حرام ہے مگر طلاب علوم دینیہ کے لئے جھوٹ بہت زیادہ حرام ہے کہا: طلاب اپنا کردار اور طور طریقہ شریعت اسلامی کے مطابق قرار دیں نیز جھوٹ سے دوری کریں کیوں کہ اگر کسی عالم دین سے کوئی ایک برا کام سرزد ہوجائے تو عوام اسے کئی برابر دیکھتے ہیں اور حتی وہ کام جیسے انہوں نے انجام نہیں دیا ہے اسے بھی اس کی جانب منصوب کرتے ہیں ۔
حضرت آیت الله فیاض نے طلاب کو نصیحت میں یہ کہتے ہوئے کہ سچائی کو اپنی اور اپنے خانوادے کی حیات کا حصہ قرار دیں کہا: طلاب اپنی زبان کی مراقبت کریں کیوں کہ غیبت ایک گناہ کبیرہ ہے ، خداوند متعال نے قران کریم میں اسے برادر مومن کا گوشت کھانے سے تشبیہ دیا ہے ، لھذا اگر آپ کو کسی کے عیب کی اطلاع ہوجائے تو ضروری نہیں کہ آپ اسے کسی سے بیان کریں بلکہ اس کے عیب پر پردہ ڈال دینا چاہئے مگر یہ کہ وہ انسان فاسق و فاجر ہو اور پروردگار عالم کے سامنے اس کی آبرو نہ ہو ۔