رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مشرقی علاقے کے اکثریتی شیعہ علاقے میں اپنی تشدد آمیز اور جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو مزید کئی بکتربندگاڑیوں کو تعینات کر دیا ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھی قطیف اور العوامیہ شہروں پر اپنی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔
اس درمیان سعودی حکومت نے مشرقی علاقے میں چار علما کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے مساجد میں نمازجمعہ پڑھائی اور خطبے دئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔
واضح ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، ولیعہد محمد بن نائف اور ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جدہ میں امریکی سفیر جوزف وسٹوال سے ملاقات کی ۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملک کا مشرقی علاقہ جو شیعہ نشین علاقہ ہے جو تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے اور اس ملک کا اقتصاد بھی اسی علاقہ سے ہے اور اس علاقہ کی عوام کو حکومت کی بربریت کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔