15 July 2016 - 07:40
News ID: 422500
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان پشعبہ خواتین:
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین : افسوس کی بات ہے کہ نااہل حکمرانوں کی جانبداری نے دہشت گردی کے ناسور کا علاج ناممکن بنا دیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین:


یوم سیاہ کے موقع پر خواتین ونگ کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے کہا ہے : ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اور مٹھی بھر دہشت گردوں کو لگام دینے میں حکومت کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : دہشت گردی کے خلاف سالہا سال سے قربانیاں دینے کے باوجود ملک میں امن کا قائم نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ، اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ روکنا شاید حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
خواہر سائرہ ابراہیم نے کہا : مظلوموں کے حامی و ناصر حجت الاسلام راجہ ناصر عباس حکمرانوں کی دوغلی پالیسی کے خلاف ایک مہینے سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں اور حکومت روایتی بے حسی کا مظاہر کررہی ہے جو اس ملک کے ہزاروں شہداء کے خون کی تضحیک ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی بھوک ہڑتال سیاست چمکانے کیلئے نہیں بلکہ بے حس حکمرانوں کو جھنجوڑنے اور دہشت گردوں سے اس ملک کو پاک کرنے کی غرض سے ہے۔ہمیں اس ملک کے اسی ہزاربے گناہ شہیدوں کی حمایت حاصل ہے ،ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینٹر نے کہا : وہ دن دور نہیں جب اس مادروطن کے عوام بیدار ہونگے اور ملک کو بد امن بنانے والوں اور قومی خزانے سے ہاتھ صاف کرنے والوں کا احتساب کرینگے اور ایک فلاحی ریاست کی تعمیر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن کو کمزوری سمجھنے والے احمق ہیں عید کے بعد پرامن لانگ مارچ سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائینگی۔

انہوں نے تاکید کی : گلگت میں شیعیان علی پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ہماری زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں ہمارے جوانوں پر بلاجواز مقدمات قائم کرکے جیل کی سلاخوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔

خواہر سائرہ ابراہیم نے کہا : دوسری طرف سانحہ مئی ۱۹۸۸سے تا ایندم شیعیان علی کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں ترقیاں اور انعامات سے نوازا گیا ہے۔ اگر زیادتیوں کے یہ سلسلے جاری رہے تو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور حکمرانوں کی نابودی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬