16 July 2016 - 12:03
News ID: 422507
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان؛
اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانس کے شہر 'نیس' میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس غمناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا : ایرانی قوم کی جانب سے جو خود دہشتگردی کے شکار ہیں، نیس کے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی قوم سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مشکل کی اس گهڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یقینا نیس حملے سے عالمی برداری کو تمام دہشتگرد عناصر کے خلاف پر عزم ہو کر باہمی تعاون کے ذریعے مقابلہ کرنے کا ایک اہم پیغام ملتا ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا :دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امتیازی معیار اور غیرذمہ دارانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر خون کی ہولی کهیلی گئی ، ایک ٹرک ڈرائیور نے تیزرفتار ٹرک آتش بازی کا مظاہرہ دیکهنے والے شہریوں پر چڑها دی ، اس واقعے میں تقریبا ۸۴ افراد کے ہلاک ہونے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خنت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬