17 July 2016 - 04:50
News ID: 422511
فونت
علماء کی بے حرمتی کے خلاف؛
پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان و بھکر کے مدارس دینیہ کے پرنسپلز و مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کا اہم مذمتی اجلاس منعقد ہوا ۔
مدرسہ جامعہ علمیہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ جامعہ علمیہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان میں استاد العلماء حجت الاسلام غلام حسن نجفی پرنسپل مدرسہ ہذا کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان و بھکر کے مدارس دینیہ کے پرنسپلز و مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت نے بھر پور شرکت کی۔

اس اجلاس میں شہید شاہد عباس شیرازی کی المناک شہادت کی بھر پور مذمت کی گئی ۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوراً قاتلوں کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

اجلاس میں شہید کے جنازے پر رونما ہونے والے نا گوار سانحے میں حجت الاسلام محمد رمضان توقیر کی اہانت کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا اور اسکی مذمت کی گئی۔ اور قرارداد میں کہا گیا کہ ہم پورے ملک کے علماء کرام و عمائدین ملت اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسند عناصر کے اصل چہرے سے عوام کو آشنا کریں ۔ ان کو بے نقاب کر کے ملک کو کمزور کرنے کے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

یہ اجلاس پاکستان کے بزرگ علماء کرام سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان شرپسند عناصر کے آئے روز اقدامات سے ملت میں انتشار بڑھ رہا ہے۔ اس لئے پورے پاکستان کے علماء کرام کی ایک کانفرنس بلا کر ان کو بے نقاب کریں۔ تاکہ ملت کو کمزور کرنے کی ہر سازش ناکام ہو۔ اور اس انداز میں علماء کرام کی آئے روز توہین نہ ہو۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬