18 July 2016 - 10:01
News ID: 422513
فونت
ترکی میں فوجی بغاوت کے لئے اکسانے والا ایک شخص ترک فوج کا سابق کمانڈر آکین اوزتورک ہے جو ریٹائر ہونے سے پہلے اسرائیل میں ترکی کا فوجی اتاشی رہ چکا ہے۔
جنرل آکین اوزترک


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ اور ترک ایئر فورس کے سابق سربراہ جنرل آکین اوزترک کو گرفتار کرلیا ہے وہ 90 کی دہائی میں اسرائیل میں ترکی کے ملٹری اتاشی بھی رہ چکے ہیں اس کے اسرائیل کے ساتھ اچھے روابط تھے۔

ترک حکومت نے فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ اور ترک ایئر فورس کے سابق سربراہ جنرل آکین اوزترک کو گرفتار کرلیا ہے وہ ۹۰ کی دہائی میں اسرائیل میں ترکی کے ملٹری اتاشی بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل آکین اوزترک کے ۱۹۹۰ میں اسرائیل کے ساتھ اچھے روابط تھے۔

ترک حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ۱۹۹۸ سے ۲۰۰۰ کے درمیان اسرائیل میں تل ابیب میں ترک سفارت خانے میں ملٹری اتاشی کی خدمات انجام دینے والے ۶۴ سالہ جنرل آکین اوزترک گذشتہ سال مستعفی ہوئے تاہم وہ ترکی کی سپریم ملٹری کونسل میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے تھے۔
اوزتورک دوہزار تیرہ سے دوہزار پندرہ تک ترک فوج کی فضائیہ کا کمانڈر رہا ۔ آکین اوزتورک نے گذشتہ برس فضائیہ سے علیحدگی اختیار کر لی اور اعلی فوجی کونسل میں کام کرنے لگا۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات ترکی کی فوج کے ایک گروہ نے رجب طیب اردوغان حکومت کے خلاف بغاوت کر دی تھی اور انقرہ و استانبول میں توپ و ٹینک کے ہمراہ سڑکوں پر آکر اعلان کر دیا تھا کہ اب ملک کے امور ان کے ہاتھ میں ہیں لیکن ترک عوام کے بروقت سڑکوں پر آجانے سے بغاوت ناکام ہوگئی۔

ترکی کے سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں فوجی بغاوت میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد دوسو پینسٹھ ہوگئی ہے۔

حکومت کی طرف سے جنرل آکین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف غداری کے مقدمات چلائے جائیں گے، لیکن اس حوالے سے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم اپنے عوامی خطاب کے دوران کہہ چکے ہیں کہ بغاوت میں ملوث افراد کو سزائے موت نہیں دی جائے گی، جیسا کہ ترکی کے آئین میں اسے کالعدم قرار دیا گیا ہے ، تاہم انھوں نے یہ اعلان کیا کہ مستقبل میں ایسی بغاوت کے امکانات کو ختم کرنے کیلئے آئین میں ترامیم کی جائیں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬