20 July 2016 - 10:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422524
فونت
بحرینی سکیورٹی فورسز نے کی؛
عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفاع کو اپبا فریضہ اولیہ جانتے ہوئے ان کو اپنا ریڈ الائن اعلان کیا ۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سامراجی و سعودی نوکر ظالم و جابر حکومت کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے ۔
بحرین کی تشدد پسند ظالم حکومت نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے بعد اب ان کا دفاع کرنے والے عوام کو کچلنے کے لئے وحشیانہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔

آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع  کرنے والے کفن پوش افراد پر حملہ کیا ہے جبکہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے مدافعین نے بھی سکیورٹی فورسز کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ شروع کردیا ہے۔

بحرینی عوام کا عقیدہ ہے کہ شیخ عیسی قاسم ان کی ریڈ لائن ہیں اور شیخ عیسی قاسم کے تحفظ کے لئے وہ ہر قسم کی جاں فشانی اور قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

الدراز علاقہ کے الفداء اسکوائر پر عوام دوسرے علاقوں سے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بحرینی علماء بھی کفن پہن کر عوام کے آگے آگے میدان الفداء کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے آخری سانس تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی حفاظت کرنے والوں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے نماز با جماعت ادا کی۔

وضح رہے کہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت وہاں کی عوام کے جائز مطالبات کو پورا نہیں کر رہی ہے اور دوسرے ممالک کے زیر سرپرستی و نوکری کا ثبوت دیتے ہوئے وہاں کی مظلوم عوام کے ساتھ تشدد و قتل و غارت میں کوتاہی نہیں کر رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬