رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن نے موریطانیہ میں جاری عرب سربراہی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں بیان کیا : روس، دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : فلسطین کی موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور ان کا ملک بحران کے حل کے لیے ماحول سازگار بنائے جانے کا خواہاں ہے۔
روسی صدر نے اس پیغام میں کہا : ماسکو مشرق وسطی کے بحران کے حل کے لیے دو جانبہ اور چند جانبہ کوششوں کے آغاز کا ارادہ رکھتا ہے۔
صدر ولادی میر پوتن نے بیان کیا : پچھلے کئی برس سے مشرقی وسطی کے بعض ملکوں میں حکومتوں کے زوال نیز اقتصادی اور سماجی مشکلات میں شدت کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی میں اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔
روسی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ان کا ملک خطے میں جاری عالمی دہشت گردی کے سدباب کے لیے عرب لیگ کے ساتھ تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عرب لیگ کا دو روزہ سربراہی اجلاس موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں شروع ہوگیا ہے جو منگل تک جاری رہے گا۔