26 July 2016 - 06:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422551
فونت
حجت الاسلام مختار امامی:
وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا : موجودہ حکمران اپنی رعونت اور اختیارات سے ہماری جدوجہد اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتے۔
حجت الاسلام مختار امامی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا : علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔

انہوں نے بیان کیا : ہمارے قائد حجت الاسلام ناصرعباس کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ۷۳ دن ہو چکے ہیں۔ ہماری اس تحریک کو مظلومین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مختار امامی نے کہا : پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی کال پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گے۔ اقوام عالم نے ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔ موجودہ حکمران اپنی رعونت اور اختیارات سے ہماری جدوجہد اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتے۔

انہوں نے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرا ہتمام ۷ اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔

ترجمان نے کہا : عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار ہے۔ ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : قصور اور اوکاڑہ میں پرامن احتجاج کرنے والے ہمارے کارکنوں پر مقدمات درج کر کے حکومت نے اپنی بوکھلاہٹ کو واضح کر دیا ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریاستی اداروں کی غندہ گردی کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ بے گناہ افراد کے خلاف درج مقدمات کو فوری خارج کیا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی کی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا : اسلام آباد کے ایک مقامی اسپتال میں ان کی انجیو گرافی کی جاچکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹر زکی جانب سے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے حجت الاسلام حسن ظفر نقوی گزشتہ ۷۳ روز سے بھوک ہڑتال کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس کے ساتھ احتجاج میں مسلسل شریک ہیں۔  دو روز قبل ملک گیر دھرنوں کے دوران ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق نقاہت و کمزوری اور مسلسل مصروفیت نے ان کے اعصاب اور دل کو شدید متاثر کیاہے۔

حجت الاسلام مختار امامی نے حجت الاسلام حسن ظفر کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬