رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک تقریب سے اپنے خطاب میں بیان کیا ہے : دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پائدار امن کے لیے ضرب عضب ملک بھر میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا :شندور میلہ دہشت گردوں کو پیغام ہے کہ بلاخوف و خطر ہم اپنی روایات جاری رکھیں گے ۔ عوام اور افواج کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہےہیں ۔
انہوں نے بیان کیا : پائدار امن کے حصول کےلیے ملک بھر میں مشن جاری رہے گا۔وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم وترقی اور امن وسلامتی کی پہچان بنےگا۔
راحل شریف نے کہا : دو سال سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورت حال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہوئی ہے اورعوام بھی اس جنگ میں فوج کا ساتھ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سے وہابی گمراہ کن نظریہ کے خآتمہ کے بغیر پاکستان میں امن کا قیام جوئے شیر لانے کے مترادف ہے کیونکہ وہابی دہشت گردانہ ںظریہ ہی پاکستان اور عالم اسلام میں عدم استحکام کی اصلی وجہ ہے کیونکہ وہابی دہشت گرد رہنما سعودی عرب اور سامراجی طاقتوں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ وہابی دہشت گردوں پر سعودی عرب کا اثر و رسوخ ہے جبکہ سعودی عرب پر امریکہ اور اسرائیل کا اثر و رسوخ ہے لہذا وہابی سوچ کے پیچھے امریکی اور اسرائیلی سوچ کارفرما ہے۔