رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار نے گذشتہ روز اس ملک کے شیعہ عالم دین کی بڑی تعداد میں گرفتاری کی ہے ، اس گرفتاری میں الدیر علاقے کے امام جمعہ حجت الاسلام عیسی المومن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اس عالم دین کو گذشتہ روز سماہیج پلیس تھانہ میں حاضری کے لئے کہا گیا تھا اور آن کو وہاں سے گرفتار کر لیا گیا اور وہ آج اپنے اوپر لگائے گئے الزمات کے سلسلہ میں عدالت کو جواب دے نگے ۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ یہاں تک کہ شیخ عیسی المومن کے خانوادہ کو ان کی گرفتاری کی علت نہیں بتائی گئی ہے اور ان پر لگائے گئے الزامات کی بھی کوئی خبر نہیں دی گئی ہے ۔
وہ شیعہ عالم دین مرکزی مجلس اسلامی علما و جمعیت التوعیہ کونسل کے رکن میں سے ہیں کہ اپنی حوزوی تعلیمات ایران کے مقدس شہر قم میں تمام کی اور وہاں سے سن ۲۰۰۱ میں بحرین واپس ہوئے ۔