
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر سہیل اکبر شیرازی نے شہداء چھلگری کے ورثاء سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : واقعہ چھلگری کو ایک سال ہونے کو ہے ورثاء کا انصاف ودادرسی کے لئے بار بارارباب حکومت کے دروازوں پر حاضر ہونا لیکن افسوس ہے کہ ابھی تک وہاں سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہاں تک کہ شدید زخمیوں کا خاطر خواہ علاج بھی نہیں کروایا گیا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان کی جانب سے کئے گئے وعدوں پرعمل درآ مد نہیں ہوا اور واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
سہیل اکبر نے تاکید کی : حکومتی اداروں کی مسلسل خاموشی ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے اگر حکومت نے اس مسلہ پر توجہ نہیں دی تو بھرپور انداز میں احتجاج کیا جاے گا ۔
اس جلسہ میں برادر پرویز چھلگری کوسٹی چھلگری کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ،عنقریب بلوچستان میں تنظیم سازی کا عمل شروع ہوگا۔