17 August 2016 - 16:29
News ID: 422667
فونت
ایران کے مغربی صوبے سے؛
ایران کے انٹیلی جینس اداروں نے ملک میں داخل ہونے والے داعش کے ایک جتھے کا پتہ لگانے کے بعد اس کے چار ارکان کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کا ایک گروہ اپنے علاقائی سرغنہ کی سرکردگی میں ایران میں داخل ہوا تھا تاہم انٹیلی جینس اداروں نے اس کا پتہ لگانے کے بعد اس کے چارارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : داعشی دہشت گردوں کا یہ گروہ ملک کے پرہجوم اور مذہبی مقامات پر بیک وقت کئی دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتا تھا۔

ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے بتایا : ایک پیچیدہ اور خفیہ کارروائی کے دوران اس گروہ کے چار دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، خودکش جیکٹیں، ہینڈ گرینیڈ اور مواصلاتی رابطے کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔

ایران کے وزیرانٹیلی جینس نے اس کارروائی میں مغربی ایران کے عوام کے موثر اور بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام ، فوج اور پولیس کے باہمی تعاون کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی مکروہ سازش ایک بار پھر ناکام بنا دی گئی۔

اس سلسلہ میں کرمانشاہ صوبے کے گورنر جنرل اسداللہ رازانی نے کہا : داعش کے خوکش حملہ آرو ایرانی سرحدی علاقوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے اور انہوں نے کچہ دنوں تک حساس مقامات اور اہم شہروں میں دہشتگرد کاروائیوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

انہوں نے بیان کیا : پیر اور منگل کے روز کرمانشاہ شہر میں ہونے والے سرچ آپریشن کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دہشتگرد ہلاک ہوگئے.

گورنر جنرل نے کہا : سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹهکانے سے بهاری مقدار میں اسلحہ، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

اسداللہ رازانی نے تاکید کی : گزشتہ رات بهی صوبے کے مغربی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں داعش کا ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے چند ساتهی گرفتار ہوئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬