18 August 2016 - 19:07
News ID: 422681
فونت
تہران کے امام جمعہ :
آیت ‌الله موحدی کرمانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ ہماری عوام کو یہ فکرنہیں کرنی چاہیئے کہ امریکا سے بات چیت سے ان کی مشکلات و مسائل حل ہو جائے نگے بیان کیا : امریکا اسلام کا دشمن ہے اور وہ اس اسلام سے طمانچہ کھا چکا ہے ؛ امریکا کا ایران سے کوئی مسئِلہ نہیں ہے جیسا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے امریکا کا ایران سے کسی بھی طرح کا مسِئلہ تھا بلکہ ان لوگوں کے مسائل ایران کے اسلامی ہونے کی وجہ سے ہے ۔
آیت الله محمدعلی موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کے مشہد رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ آیت الله محمدعلی موحدی کرمانی نے گذشتہ شب بصیرت کانفرنس میں گذشتہ اعیاد ولادت حضرت معصومہ (س) و حضرت امام رضا (ع) کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بصیرت کی تعریف بیان کی اور کہا : بصیرت یعنی بینائی و معلومات تاکہ انسان فریب کا شکار نہ ہو جائے اور اگر کوئی فتنہ اس کے مقابلہ میں پیدا ہوا تو اس فتنہ کو اچھی طرح پہچانے اور اس کو حل کرنے کا راستہ فراہم کرے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : قائد انقلاب اسلامی مسلسل بصیرت کی تاکید کرتے رہے ہیں کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ بہت سے لوگ دشمن کو نہیں پہچاننے کی وجہ سے نابود ہو گئے ۔

تہران کے امام جمعہ نے دو سوال کے جواب میں کہ بصیرت کے حصول کا راستہ کیا ہے اور کس طرح خداوند عالم پر مستحکم ایمان رکھے بیان کیا : سورہ بقرہ کی آیات ۲۵۵ سے ۲۵۷ تک جو کہ آیت الکرسی سے مشہور ہے اس میں خداوند عالم نے ان دونوں سوال کا جواب دیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر دو نکتہ کو جان لوگے تو کبھی گمراہ  نہیں ہوگے اور اپنے ایمان کو ہاتھ سے نہیں جانے دوگے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے دو نکتہ کو اس طرح بیان کیا : طاغوت سے کفر اختیار کرنا اور خداوند عالم پر راسخ ایمان یہ دو نکتہ ہے کہ انسان کو تمام گمراہی سے نجات دلاتا ہے ۔ خداوند عالم فرماتا ہے طاغوت سے کفر اختیار کرو اور اس سے دشمنی کرو ۔

آیت ‌الله موحدی کرمانی نے اس مطالب کو بیشتر وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شیطان اس روئے زمین پر دو نمائندہ رکھتا ہے اس میں ایک طاغوت ہے کہ جو خداوند عالم کا دشمن ہے اور ہر زمانہ میں اپنے طاغوت کو رکھتا ہے ۔ جیسے امام رضا علیہ السلام کے زمانہ میں طاغوت مامون رشید تھا اور ہمارے زمانہ میں امریکا ہے ۔ اور دوسرا شیطان خواہشات نفسانی ہے ، خواہشات نفسانی انسان کو جہاں بھی چاہتا ہے لے جاتا ہے اور گمراہی کے کنویں میں ڈھکیل دیتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬