18 August 2016 - 22:21
News ID: 422688
فونت
ترکی کے وزیراعظم:
ترکی کے وزیراعظم: شام میں حکومتی نظام لسانی اور قومی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس نظام میں تمام شامی گروہوں کی نمائندگی ہونی چاہئے ۔
بنالی یلدرم نے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم بنالی یلدرم نے بدہ کی رات ترکی کی سرکاری ٹی وی چینل کے ساتہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا : شامی بحران کے شروع ہی سے ایران نے اس کے حل کے لئے کوششیں کیں اور یہ بات بہی واضح ہے کہ ایران اور ترکی شامی بحران کے لئے ایک ساتہ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا : شام کے مسئلے پر ایران اور ترکی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس حوالے سے روس اور امریکہ کو بہی پیچہے نہیں رہنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چاروں ممالک مشترکہ کاوشوں سے خطے کے عوام کے درد اور مشکلات کا خاتمہ کریں۔

ترکی کے وزیراعظم نے بیان کیا : شام اب ایک خطی اور عالمی مسئلہ بن گیا ہے تاہم شام میں کسی کو بھی ذاتی مفادات کا پیچہا نہیں کرنا چاہئے۔

شام کی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم یلدرم نے کہا : شام میں حکومتی نظام لسانی اور قومی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس نظام میں تمام شامی گروہوں کی نمائندگی ہونی چاہئے تا کہ شامی بحران کے حل کے لئے اندرونی اور بیرونی امن عمل کا نفاذ کیا جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا : شام امن عمل پر ترکی اپنے علاقائی پارٹنرز ایران اور روس کے ساتہ تعاون جاری رکہے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬