روسی طیارے کے حملہ میں؛
روسی طیارہ نے شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں ۱۷۰ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے : روس کے جنگی طیاروں نے ایران میں ہمدان ہوائی اڈے سے اڑان بھر کر شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے ایران اور روس کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں قریبی تعاون جاری ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں داعش کے ۱۷۰ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں قائم حمیمیم کےہوائی اڈے پر مستقر روسی جہازوں نے اس کاررواغی میں تعاون فراہم کیا۔
شام میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں پر فضائی کارروائی کے لیے روسی جنگی طیارے ایران کے شہر ہمدان کے فوجی اڈے سے پروازیں بھر رہے ہیں ۔
روسی وزارت دفاع نے کہا : شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کو پہلے سے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے