رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت کی طرف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایمنسٹنی انٹرنیشنل کے حکام نے اس مسئلہ میں بیان کیا : ہم نے کشمیر کے حوالے سے وہاں کی عوام کے نقظہ نظر کو اجاگر کیا لیکن ہمارے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا جس کے باعث احتجاجاً اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’بروکن فیملیز‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں کئی کشمیری خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جب کہ بنگلور پولیس کے اعلی افسران بھی اس سیمینارمیں بطورِ خاص شریک تھے۔
اجلاس کے دوران کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے جس پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک ونگ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا تھا۔