20 August 2016 - 15:52
News ID: 422717
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے:
عراق میں جزیرہ الخالدیہ کے ایک علاقے کو آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی مغربی عراق میں واقع الرمادی کے مشرق میں اسٹریٹیجک اہیمت کے حامل جزیرہ خالدیہ سے دہشت گردوں کا صفایا ہو گیا۔
دہشت گردوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الانبار کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل اسماعیل المحلاوی نے اعلان کیا ہے : عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جمعہ کے روز عراقی فضائیہ کی مدد سے جزیرہ خالدیہ میں البوکنعان پر کئی طرف سے حملہ کیا اور اس علاقے سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا اور زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے : بغداد کی حکومت، ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی کہ شمالی عراق میں واقع صوبے نینوا، داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد تقسیم ہو جائے۔

واضح رہے کہ جب سے عواقی فوج کے ساتھ عوامی رضا کاروں‌ نے داعش کے خلاف جنگ شروع کی ہے دہشت گردوں کا صفایا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬