رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا : محبوبہ مفتی کی حکومت ریاست میں بگڑی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے مودی اور مفتی سرکار نے کشمیری عوام کو بہت مایوس کیاہے۔
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدرعمرعبداللہ کی قیادت میں کشمیرکی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عمرعبداللہ نے بیان کیا : کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور محبوبہ مفتی کی حکومت ریاست کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : بی جے پی کی مرکزی حکومت نے بھی کشمیری عوام سمیت عالمی تنظیموں و رہنماؤں کو مایوس کیا۔
کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کے کشیدہ حالات کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان مسائل کا حل فورسز کے استعمال سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے نکالا جائے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں ایک مہنیہ سے زیادہ ہوگئے حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں مرکزی حکومت کشمیری عوام کے ساتھ انصاف سے کام نہیں لے رہی ہے اور ملیٹری کی طرف سے مزید بربریت جاری ہے ۔