21 August 2016 - 11:48
News ID: 422738
فونت
حافظ سید ریاض حسین نجفی:
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور نے اپنے طلبا کو علوم اسلامی کے ساتھ کالج کی سطح کی عصری تعلیم دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
حافظ سید ریاض حسین نجفی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المنتظر کے سربراہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا : رواں داخلوں کے ساتھ نئے اور پہلے سے موجود طلبا و طالبات کیلئے ایف اے اور بی اے کے مضامین اضافی پڑھائے جائیں گے۔ جس کے تمام اخراجات حوزہ علمیہ خود برداشت کرے گا جبکہ قیام و طعام سمیت تمام سہولیات انہیں پہلے سے میسر ہیں۔

جامعتہ المنتظر میں تقریب سے خطاب میں حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا : دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کی سہولت سے نوجوان نسل کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور مستقبل کے علما کیلئے سیکھنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے بیان کیا : دینی تعلیم سے آراستہ نوجوان جب معاشرے میں عصری تعلیم کے بل بوتے پر کسی محکمے میں ملازمت کرے گا تو دینی تعلیم کی بدولت کرپشن سے خود بھی بچے گا اور دوسرے لوگوں کو بھی تلقین کرے گا اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔

حافظ سید ریاض حسین نجفی نے تجویز دی کہ عصری تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو اخلاقی تربیت بھی دی جائے جس میں انہیں برائی کیخلاف جہاد کرنے کا خصوصی کورس کروایا جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر تعلیمی اداروں سے نکلیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬