21 August 2016 - 16:58
News ID: 422750
فونت
عالمی ادارے خاموش؛
سعودی فوجیوں نے جنوبی یمن پر حملے کر کے متعدد عام شہریوں کو زخمی کر دیا ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے سرحدی علاقے الطوال پر حملہ کر کے پانچ یمنی شہریوں کو زخمی کردیا ۔

دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی عوام کے مظاہرے کے دوران، نہدین کے علاقے پر کئی بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح کو صنعا میں لاکھوں کی تعداد میں شریک مظاہرین نے ایک قرارداد میں اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اداروں پر دباؤ ڈالیں تاکہ یہ ادارے یمنی قوم کی آزادی و خود مختاری کا احترام کریں۔

اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یمنی قوم کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور جو افراد اس قوم پر ہوائی حملے کر رہے ہیں، ان کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں اور ملک کو نابود کرنے پر تلے ہیں، انہیں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لاکھوں یمنی عوام نے ہفتے کی صبح کوصنعا کے السبعین اسکوائر پر اکٹھا ہو کر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بند کئے جانے کی تاکید کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬