21 August 2016 - 17:04
News ID: 422752
فونت
جموں کشمیر کی حزب اختلاف جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا : کشمیر کے مسئلہ کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے تعلق سے مرکزی حکومت کا انکار مایوس کن ہے ۔
جموں کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے صدرپرنب مکھر جی سے ملاقات کر کے کشمیر میں جاری بد امنی کو ختم کرانے کے درخواست کی ہے ۔

ریاست جموں کشمیر کے حزب  اختلاف کے رہنماؤں نے ہندوستان کے صدر جمہور سے مقلاقات میں بیان کیا : وہ ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ موجودہ بحران کو طاقت اور حکومتی مشینریوں کے ذریعے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے حل کریں ۔

صدر پرنب مکہرجی سے ایک گہنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : کشمیر جو ایک سیاسی مسئلہ بن کررہ گیا ہے پہلے سے ہی عدم استحکام پایا جاتا تھا اور موجودہ حالات میں صورتحال مزید بدتر ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا : ہم نے صدر پرنب مکھرجی سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے کہیں کہ کشمیر کے بحران کا حل سیاسی طریقے سے تلاش کرے ۔

عمر عبد اللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : کشمیر کے تازہ صورت حال پر کسی تاخیر کے بغیر سبھی فریقوں کے ساتھ مذاکرات کر کے بحران کا ایک پائیدار سیاسی حل نکالا جائے ۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا : موجودہ صورتحال کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے تعلق سے مرکزی حکومت کا انکار مایوس کن ہے اوراس سے وادی کشمیر میں امن و امان کی برقراری کے لئے آگے چل کر سنگین مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬