22 August 2016 - 18:16
News ID: 422761
فونت
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر :
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا : جب تک ہم غلامی سے آزادی حاصل نہیں کرلیں گے ملک سے بدامنی اور کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے امریکی شہری میتھیو ہبرٹ کی ملک بدری پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ہمارے حکمرانوں نے ایک بار پھر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امریکہ کے آگے سرجھکا دیا ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جس طرح اس سے قبل ایک امریکی ریمنڈ ڈیوس کو سرعام دہشت گردی کرنے کے باوجود عزت سے رخصت کردیا تھا، اسی طرح اس امریکی کو بھی ملک کے خلاف سرگرمیوں میں بلیک لسٹ کر کے ملکی قوانین کے مطابق سزا دینے کے بجائے ملک بدری کے الفاظ کا سہارا لیکر باعزت رخصت کردیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا : اس سے بڑھ کر ہماری غلامی کا اور کیا ثبوت ہوگا کہ ہم ملک دشمن عناصر کے خلاف امریکی رضا مندی کے بغیر کوئی کاروائی بھی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے تاکید کی : ایسی صورت میں یہ کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور یہود نصاری کے ایجنٹ جو ہمارے ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں ان کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کاروائی ہو سکے گی۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا : جب تک ہم غلامی سے آزادی حاصل نہیں کرلیں گے ملک سے بدامنی اور کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬