22 August 2016 - 18:20
News ID: 422762
فونت
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے؛
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے ملک کے مزید مغربی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں۔
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے جزیرہ الخالدیہ کے بجلی گھر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ کئی مہینوں سے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے اس بجلی گھر کو اپنی پناہ گاہ میں تبدیل کر رکھا تھا۔

عراق کی فوج نے جزیرہ الخالدیہ کے دو اہم علاقوں الکرطان اور البوکنعان کو آزاد کرانے کے لئے بھی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ دو علاقے صوبہ الانبار کے شہر رمادی کے اطراف میں واقع جزیرہ الخالدیہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو اہم اڈے شمار ہوتے ہیں۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق کرکوک میں واقع ایک امام بارگاہ کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کی بعض عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ اس بم دھماکے مارے جانے یا زخمی ہونے والوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

عراق کے دالحکومت بغداد کے مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریش میں بھی تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬