رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر شیطانی حکومت نے یمن کے مختلف شہروں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف دیہاتوں پر زہریلی کیمیائی گیس سے حملہ کیا ہے ۔
عرب ذرائع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقہ نہم پر بھی سعودی عرب نے کیمیائی گیس سے حملہ کیا ہے ۔
سعودی عرب نے قوبرہ، غول علی ، عصرات اور عقران کےدیہاتوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں ۔ اس سے قبل عالمی اداروں نے کہا تھا : سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں سے استفادہ کررہا ہے جن سے استفادہ جنگی جرائم میں شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں پر سعودی عرب کے بھیانک اور خزفناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کی مظلوم عوام پر کیمیائی بموں سے حملہ کے با وجود کسی بھی عالمی ادرہ کی طرف سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے ۔