23 August 2016 - 15:30
News ID: 422775
فونت
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے مشہد مقدس میں حضرت آیت الله وحید خراسانی سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
آیت الله وحید خراسانی حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے مشہد کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے مشہد مقدس میں حضرت آیت الله وحید خراسانی سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس ملاقات میں اظہار کیا : جیسا کہ اس کے پہلے سے ہی آپ کو میں پہچانتا تھا اور امام رضا علیہ السلام کے متولی کے عنوان سے آپ کے تعین کی خبر موصول ہوئی جو میرے لئے ایک اچھی خبر تھی اور امید کرتا ہوں کہ امام رضا علیہ السلام کے زائروں کی خدمات میں سہولیات فراہم ہونگے ۔

انہوں نے آٹھویں امام علیہ السلام کی زیارت کے ثواب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : روایات کے مطابق امام رضا علیہ السلام کی زیارات خداوند عالم کی طرف سے ہزار قبول شدہ حج کے برابر ہے اور اس مقدس مقام کی خدمت گزاری کے موقع سے مکمل طور سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے تاکید کی : مشہد مقدس میں مذہبی شعائر کو زندہ کرنا ایک اہم موضوع ہے کہ جس کی طرف خاص توجہ ہونی چاہیئے اور آپ کی موجودگی میں یہ شعائر حرم مطہر امام رضا میں گذشتہ زمانہ سے زیادہ زندہ ہونگے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : حرم مقدس امام رضا علیہ السلام کے نئے متولی و ذمہ داران کے زمانہ میں جو قدم بڑھائے گئے ہیں ابھی تک ایسے اقدام نہیں ہوئے ہیں اور یقینا زائرین کی خدمت میں جتنے ثواب ہیں سب میں آپ شریک ہونگے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں وضاحت کی : آپ کے لئے دعا کرونگا اور امید کرتا ہوں کہ آٹھوں امام علیہ السلام کے زائروں کی خدمت میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬