23 August 2016 - 18:49
News ID: 422781
فونت
ایرانی صدر اور حکومتی کابینہ کی امام خمینی (رہ) کے مرقد پر حاضر ہو کر خراج مقیدت پیش کیا ۔
امام خمینی (رہ)

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' نے گورنمنٹ ہفتے کی مناسبت سے اپنی کابینہ کے ہمراہ اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار مقدس پر حاضر ہوکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے منگل کے روز امام خمینی (رہ) کے مقدس مزار سمیت شہدائے ہفتم تیر اور گلزار شہداء بہشت زہرا (س) میں حاضر ہوکر شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

اس عالی شان تقریب میں امام خمینی (رہ) بارگاہ انتظامیہ کے سربراہ حجت الاسلام 'سید حسن خمینی' بهی شریک تهے۔

ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے آج صبح صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی عظیم اسلامی انقلاب امام خمینی (رہ) کے بارگاہ اطہر میں حاضری دی اور ان کے مزار پر پهول چڑهائے۔

اس موقع پر کابینہ کے اراکین نے بهی ۳۵ سال پہلے شہادت پانے والے سابق ایرانی صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم محمد جواد باہنر سمیت دیگر شہداء کیلئے بهی فاتحہ پڑهی۔

ایران میں ۲۳ اگست سے ہفتہ حکومت شروع ہوگیا ہے جو آٹه شہریور مطابق تیس اگست تک جاری رہے گا۔

۳۰ اگست ۱۹۸۱ کو دہشتگرد منافقین کی جانب سے وزارت عظمی کے دفتر میں کئے جانے والے بم دهماکے میں ایرانی صدر اور وزیر اعظم سمیت متعدد حکومتی عہدیدار شہید ہوئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬