24 August 2016 - 19:59
News ID: 422814
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : قائد وحدت کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر فی الفور عمل در آمد ضروری ہے۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے : ہمارے دل کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،  جدوجہد کے ہر مرحلے پر مظلومین کشمیر کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : بھارت کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرتے ہوئے کشمیر میں استصواب رائے کا اہتمام کرے۔ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کسی دبائو کے بغیر کشمیری عوام کو کرنے دیا جائے۔

مقصود علی ڈومکی نے کہا : کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر ایک دن آزاد ہوگا۔عالم اسلام کے نااہل حکمرانوں نے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی رائے کو بے وقعت بنا دیا ہے ورنہ مسلمانوں کا خون اتنا سستا نہ ہوتا۔            

انہوں نے بیان کیا : نواز حکومت ملت جعفریہ پر مظالم کا سلسلہ روکے، ملک گیر احتجاج نے ثابت کردیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو مہذب جمہوری رویوں کی حامل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : قائد وحدت کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر فی الفور عمل در آمد ضروری ہے۔

انہوں نے بیان کیا : زائرین کے ساتھ حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، آل سعود اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے زائرین کے خلاف نت نئے اقدامات پر پوری قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔              

مقصود علی ڈومکی نے کہا : سندہ حکومت صوبے میں موجود دھشت گردی کے مراکز اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے۔وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ، سندہ گورنمنٹ اور وارثان شہداء کے درمیان موجود معاہدے پر عمل در آمد کرائیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬