25 August 2016 - 17:56
News ID: 422821
فونت
سعودی عرب و اس کے اتحادیہ کا؛
یمن کے عوام کی استقامت اور پایداری نے امریکا اور سعودی حکام کو مخمصے میں ڈال دیا ہے۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وز‍یرخارجہ جان کیری نے آج جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں یمن اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

تین گھنٹوں پر محیط اس ملاقات میں جنگ یمن کے خاتمے کی راہوں اور فریقین کے درمیان امن مذاکرت پھر سے شروع کئے جانے کا جائزہ لیا گیا۔

جان کیری کا سعودی عرب کا دورہ، شام کے تعلق سے ترکی کے موقف میں آنے والی تبدیلی اور اس سلسلے میں تہران ماسکو کے ساتھ  انقرہ کے تعاون کے اعلان کے بعد عمل میں آیا ہے۔

یمن کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی اور علاقے کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے حکام اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ جان کیری کی مشترکہ نشست، یمن کے عوام پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ سے خود کو نجات دلانے کی کوششوں کے تحت انجام پا رہی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬