رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر کل بھی شدید بمباری کی جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ میں بیان کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو یمن کے شمال مغربی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کے جارح طیاروں نے اس ملک کے صوبہ صعدہ کے سحار قصبے میں جبل الاحمرعلاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
آل سعود و اس کی اتحادیہ کی طیاروں نے صنعا میں یمنی فوج کے ایک اڈے اور صوبہ تعز میں ضلاع ہمدان علاقے پر بھی حملہ کیا۔
سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کے اندر سرحدی علاقے میں قائم سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔
یمنی فوج نے بیان کیا : آل سعود و یہود کے جوابی حملے میں نجران کے علاقے میں سعودی فوج کے دو اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔