26 August 2016 - 10:13
News ID: 422842
فونت
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب میں دو دن کے دورہ پر یمن اور شام کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے ۔
بادشاہ سلمان و جان کیری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سلمان سے ملاقات میں لیبیا، یمن اور شام کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے ۔

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ امریکہ شام، لیبیا اور یمن میں سعودی عرب کی ظالمانہ ، جارحانہ اور غیر انسانی  پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ جدہ روانہ ہوگئے جہاں اس نے سعودی عرب ، امارات کے وزراء خارجہ، برطانیہ کے نائب وزير خارجہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

امریکی وزير خارجہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد جنیوا روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ روس کے وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ ۲۰۱۵ سے یمن پر امریکی سرپرستی میں جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک ۳۰ ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬