رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی ماؤں کی انجمن وعد نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی ماؤں کی انجمن وعد نے غزہ میں اس سلسلے میں احتجاجی اجتماع کرکے اس مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی کو ناقابل قبول قرار دیا۔
اس اجتماع میں موجود فلسطینی قیدیوں کی مائیں اپنے بیٹوں کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھیں۔
اس احتجاجی اجتماع میں شریک فلسطینی خواتین کا کہنا تھا کہ صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو انتہائی وحشیانہ اور بدترین ایذائیں دی جا رہی ہیں۔
اجتماع میں شریک فلسطینی قیدیوں کی ماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دوہرے معیار کی پالیسی کو ترک کرے اور فلسطینی قیدیوں کی مدد کے لئے سنجیدہ اقدام کرے۔
واضح رہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن پر صیہونی فوجی غیرانسانی تشدد کرتے ہیں۔