26 August 2016 - 21:26
News ID: 422853
فونت
محمودعلوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا : ایران میں تخریب کاری کی نیت سے داخل ہونے والا خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔
محمود علوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس محکمے کے سربراہ محمودعلوی نے ایران کے مقدس شہر قم میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا :  سعودی عرب سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوحفص بلوشی ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کرکے ملک میں تخریبی کاروائی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

محمودعلوی نے بیان کیا : اس کاروائی میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوحفص بلوشی سے معروف ہشام عزیزی ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے ایران کی سرحدوں کے اندر پیش آنے والے بعض واقعات میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ غیرملکی ایجنسیوں کی جانب سے تخریب کاری کی ہر کاروائی کے لئے دہشت گرد عناصر کو پانچ لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جاتی ہے ۔

محمودعلوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جبکہ کسی دہشت گرد کے مارے جانے کی صورت میں اس کے ورثا کو دس ہزار ڈالر فراہم کئے جاتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ محکمے وزارت اطلاعات کے سربراہ نے امریکا کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم سی آئی اے، صیہونی حکومت کے خفیہ ادارے موساد، برطانیہ کی خفیہ جاسوس تنظیم ایم آئی سکس اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو ایران کی سلامتی کو دربرہم کئے جانے کی سازش میں ملوث قرار دیا ہے ۔

محمودعلوی نے کہا : ایران کے جنوب مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں تکفیری عناصر کی موجودگی، اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬