27 August 2016 - 18:49
News ID: 422863
فونت
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت ۴ وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
وہابی دہشت گرد

بنگلادیش میں چار وہابی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت ۴ وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس نے ڈھاکہ میں گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت ۴ وہابی دہشت گردوں کو ایک مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے بیان کیا : ڈھاکہ کے نواحی علاقے نارائن گنج میں پولیس نے ایک عمارت کی تلاشی لینا شروع کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے تاکید کی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت ۴ وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام نے کہا : ڈھاکہ میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یکم جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پوش علاقے گلشن میں واقع ریسٹورنٹ پر حملے میں ۱۸ غیر ملکیوں سمیت ۲۹ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬