28 August 2016 - 21:26
News ID: 422889
فونت
آیت اللہ جنتی:
مجلس خبرگان کے سربراہ نے کہا: مجھے خوشی ہے کہ آپ کے حوصلے بلند ہیں، آپ کے مجاہدین ہمارے بسیجیوں کی طرح ہیں اور قطعی طور پر آخر کار کامیابی آپ ہی کے قدم چومے گی
آیت اللہ جنتی و حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان کے سربراہ آیت اللہ جنتی سے حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے بیان کیا : آپ کے شہداء کا خون ہی آپ کی پشت پناہ ہے اور انقلاب اسلامی کے رہبر معظم سے لے کر حکومت اور ملتِ ایران تک، ہم سب آپ کے محاذ مزاحمت کے مجاہدین کے حامی ہیں۔

نجباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل نے مجلس خبرگان کے سربراہ سے ملاقات میں آیت اللہ جنتی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسلط کردہ جنگ کے دوران پوری دنیا ہمارے سامنے صف آرا ہوئی اور سب عراق کی بعث حکومت کو مدد پہنچانے کے درپے تھے اور اسلامی انقلاب کو شکست سے دوچار کرنا چاہتے تھے، لیکن خداوند متعال نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ہماری مدد فرمائی اور خداوند متعال آپ کی بھی مدد فرمائے گا۔

آیت اللہ احمد جنتی نے محاذ مزاحمت کی اٹل کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا: مجھے خوشی ہے کہ آپ کے حوصلے بلند ہیں، آپ کے مجاہدین ہمارے بسیجیوں کی طرح ہیں اور قطعی طور پر آخر کار کامیابی آپ ہی کے قدم چومے گی؛ تاہم اس کامیابی تک پہنچنے کے لئے وقت درکار ہے اور اللہ کی طرف کی ایک آزمایش ہے۔

انھوں نے آخر میں کہا: آپ کے شہداء کا خون آپ کی پشت پناہ ہے اور انقلاب اسلامی کے رہبر معظم سے لے کر حکومت اور عوام تک، ہم سب محاذ مزاحمت کے حامی ہیں، ہم جو بھی خدمت کرسکیں، کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، اور آپ کا راستہ امام علی علیہ السلام کا راستہ اور امام حسین علیہ السلام کا راستہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬