29 August 2016 - 15:18
News ID: 422897
فونت
صوبہ کربلا میں خود کش دہشت گردانہ حملہ؛
پانچ خودکش دہشت گردوں نے عین تمر کے محلے الحسین میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کردیا۔
صوبہ کربلا میں خود کش دہشت گردانہ حملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی کے جنوب میں واقع شہر عین تمر میں ایک خودکش  بم دھماکہ میں بیس لوگوں کے شہید اور پچیس سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

عین تمر کے  مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ خودکش دہشت گردوں نے عین تمر کے محلے الحسین میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے چار خودکش دہشت گردوں کو کسی اقدام سے پہلے ہی ہلاک کردیا لیکن ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس دھماکے میں بیس لوگوں کی شہادت واقع ہو گئی ہے اور پچیس سے زائد زخمی ہیں جن کو اسپتال پہوچایا گیا ہے ۔

اس واقعے کے بعد سیکورٹی دستے شہر عین تمر میں تعینات ہوگئے اور سیکورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ کربلا کی صوبائی کونسل کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ عین تمر میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

العربیہ نے اس خودکش حادثہ میں ۱۸ لوگوں کے شہید اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔

عرب ذرائع کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گرد مسلمانوں کے مقدس مقامات کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اس سے قبل وہابی دہشت گردوں نے مسجدالنبی (ص) کو بھی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬