
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس، مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور کارکنان کی شرکت۔
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے تحت ایک ہنگامی اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر حجتہ الاسلام شیخ مرزا علی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صوبائی ڈپٹی سیکٹری جنرل سید حسن شاہ کاظمی، سیاسی سیل کے ممبر سخی احمد جان و حاجی مرتضیٰ علی، صوبائی سیکٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی، جناب عمران حسین اشفاق حسین ,حاجی مصطفی و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے جی۔بی کے عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر ہر محاز پر آواز اٹھائی جائیگی اور اس سلسلے میں جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی جس میں تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا۔